بٹگرام چئیرلفٹ واقعہ، انتظامیہ کو ہوش آگیا، کئی اضلاع میں چئیرلفٹ بند کر دی گئیں

بٹگرام (پی این آئی) بٹگرام چئیرلفٹ واقعے کے بعد انتظامیہ کو ہوش آ گیا، خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی طور پر چئیرلفٹ ڈولی بند کر دی گئیں۔

دوسری جانب پاک فوج آپریشن کیلئے شمالی علاقہ جات سے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ لے آئی، لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ کی خدمات بھی بروئے کار لائی جارہی ہیں، متبادل طریقوں سے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بٹگرام ریسکیو آپریشن میں 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکالنے کے بعد ہیلی کاپٹر آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا، ایس ایس جی کمانڈوز نے اب گراؤنڈ سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، اس کے ساتھ ایک چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر متاثرہ ڈولی کے پاس لے جارہے ہیں، چھوٹی ڈولی کے ذریعے پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جائے گا، اس سے قبل بٹگرام میں الائی میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے ذریعے چیئرلفٹ میں پھنسے 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سلنگ آپریشن کرکے بچوں کو ریسکیو کیا گیا، باقی پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کی آخری کوشش کی جارہی ہے، اندھیرے میں ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن رسکی اور خطرناک ہوسکتا ہے۔ریسکیو آپریشن کو اب زمین سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے 7 طالبعلم اور ایک مقامی شخص گورنمنٹ ہائی سکول بٹنگی جانے کیلئے چیئرلفٹ پر سوار ہوئے تھے، بٹگرام کی تحصیل الائی میں 600 فٹ کی بلندی پر چیئرلفٹ کا کیبل وائر ٹوٹ گیا تھا، چیئرلفٹ صبح پونے آٹھ بجے سے ایک تار کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے، لفٹ میں سکول کے 7 بچوں سمیت 8 افراد سوار ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی ریسکیو آپریشن کی خود قیادت کررہے ہیں، ایس ایس جی کمانڈوز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کرنے کی تین کوششیں کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close