نیب قوانین میں ترمیم، مریم نواز کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیب قوانین میں ترمیم سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹادی ۔

 

 

سپریم کورٹ نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نوازکا کیس نیب ترامیم کے بعدقابل سماعت نہیں رہا اس لیے درخواست خارج کرنے کے بجائے نمٹادیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کوپسند آئےگا۔ بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئےکیس نمٹادیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close