بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن، پاک فوج نے لوکل کیبل ماہرین کی مدد حاصل کرلی، زمینی آپریشن جاری

بٹگرام(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں اس وقت پاکستان آرمی کے 4 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ایک بچے کو ریسکیو کرنےکی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آرمی کا ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو کرکے لے جارہا ہے، ایس ایس جی کمانڈو نے ایک بچے کو تھام رکھا ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود مقامی لوگوں نے بے اختیار تالیاں بھی بجائیں۔تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close