بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن معطل، گرائونڈ آپریشن شروع

بٹگرام(پی این آئی)پاشتومیں پھنسی چئیرلفٹ میں موجود افراد کو بچانے کیلئے نئی حکمت عملی ۔اندھیرے اور موسمی صورتحال کی وجہ سےہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن معطل کر دیا گیا، گرائونڈ آپریشن شروع، چھوٹی چئیرلفٹ کو اسی رسی کےذریعے بڑی چئیر لفٹ کے قریب لایا جارہاہے۔

 

 

 

اس سے قبل اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے دوبچوں کو ریسکیو کرلیا جنہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ آج صبح چیئر لفٹ میں 6بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے،8افراد گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانےکے لیے سوار ہوئے، صبح 7:45 بجےکے قریب چیئرلفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا،کیبل ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بیچ راستے میں فضا ءمیں معلق ہوگئی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر جیسے ہی لفٹ کے قریب پہنچا ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا- جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی SSG ٹروپس کے ساتھ ساتھ، پاک آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close