بٹگرام، چئیرلفٹ کی رسی کیسے ٹوٹی؟ چئیرلفٹ میں کون کون موجود ہے؟ پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

بٹگرام (پی این آئی)بٹگرام میں پاک فوج کے کمانڈوز کی جانب سے چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں چیئر لفٹ پھنسنے سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

 

 

 

 

رپورٹ کے مطابق چیئر لفٹ میں 7 طلبہ اور ایک مقامی شخص گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی جانے کیلئے سوار ہوئے،لفٹ میں ابرار،اسامہ،عرفان،رضوان،عطاء اللہ،نیاز محمد،شیر نواز اور گل فراز موجود ہیں۔صبح 7 بجکر 45 منٹ پر چیئر لفٹ کا ایک کیبل ٹوٹ گیا،کیبل ٹوٹنے سے چیئر لفٹ بیچ راستے میں فضا میں معلق ہو گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کمشنر ہزارہ سے رابطہ کیا اور ہیلی کاپٹر کے انتظام کیلئے کہا۔ ریسکیو آپریشن کیلئے وادی کاغان میں مقیم ایس ایس جی ٹیم سے بھی رابطہ کیا گیا۔چیئر لفٹ زمین سے 6 سو فٹ کی بلندی پر ہے،آرمی ہیلی کاپٹر صبح 11 بجکر 45 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچ گئے،جبکہ 2 بجے کے قریب پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق جائے وقوع کے قریب موجود تمام بنیادی مراکز صحت میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

 

 

 

 

ضلعی انتظامیہ،پولیس اور ریسکیو کو دو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ یاد رہے کہ بٹگرام میں پاک فوج کے کمانڈوز کی جانب سے چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے،ریسکیو آپریشن تیز ہوا اور گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کم ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کا کم ہونا بھی مشکلات بڑھا سکتا ہے۔ کچھ دیر قبل بٹگرام میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوا۔ ائیر فورس ہیلی کاپٹر سے کمانڈو نے متاثرین کو پانی،خوراک اور دل کی دھڑکن نارمل کرنے کی ادویات پہنچا دیں،دوسرے راؤنڈ میں ریسکیو شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close