بٹگرام ریسکیو آپریشن، چئیرلفٹ میں موجود ایک بچے کو نکال لیا گیا

بٹگرام (پی این آئی) بٹگرام ہزارہ میں پاک فوج کے کمانڈوز کی جانب سے چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔ٹیلون نیوز کے مطابق لفٹ میں موجود ایک بچے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور ایک ایک کرکے اب تمام افراد کو غروب آفتاب سے پہلے ریسکیو کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

 

 

بٹگرام ریسکیو آپریشن تیز ہوا اور گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کم ہونے کی وجہ سے مشکل ہو گیا۔گزرتے وقت کے ساتھ روشنی کا کم ہونا مشکلات بڑھا سکتا ہے۔کچھ دیر قبل بٹگرام میں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوا۔ائیر فورس ہیلی کاپٹر سے کمانڈو نے متاثرین کو پانی، خوراک اور دل کی دھڑکن نارمل کرنے کی ادویات پہنچا دیں۔دوسرے راؤنڈ میں ریسکیو شروع کیا جائے گا۔بٹگرام ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے ایس ایس جی ٹروپس کے ساتھ،پاک آرمی ایوی ایشن اور پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔پاک فوج کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی لفٹ کے قریب پہنچا تو ڈولی ہلنا شروع ہو گئی،چیئر لفٹ کےغیر متوازن ہونے کا بھی خدشہ ہے۔چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے دیگر آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ آلائی پشتو کے مقام پر چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر بھی کچھ دیر قبل پہنچا۔پاک آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ کر ایریا کی ریکی کر رہا ہے، ریکی کرنے کے بعد بڑے محتاط انداز ریسکیو آپریشن کیا جائے گا ۔

 

 

 

بٹگرام چئیر لفٹ ریسکیو آپریشن کے لئے پاک آرمی کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہر ٹیم بھی بٹگرام روانہ ہوئی۔ایس ایس جی کی ٹیم بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی۔ پاک فوج ریسکیو آپریشن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ہوائی پریشر سے چیئر لفٹ غیر متوازن ہوکر ٹوٹ سکتی ہے۔ چیئرلفٹ کی بلندی 1500 فٹ ہے۔ لفٹ میں 8 لوگ موجود ہیں۔لفٹ میں پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف، رضؤان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد، اور شیر نواز شامل ہیں۔ لفٹ میں موجود شخص گل فراز کے مطابق چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ صبح 7 بجے کا ہے،ہم مدد کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close