اسلام آباد (پی این آئی )بٹگرام میں پاکستان فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ، بٹگرام میں چیئر لفٹ کا ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اورکھٹن ہے کیونکہ ڈولی صرف ایک رسی سے لٹکی ہوئی ہے اور ہوا کا پریشر بحی تیز ہے ، ہیلی کاپٹر نزدیک جانے سے ہوا کے پریشر سے ڈولی کا توازن بگڑ جاتا ہے جس کے باعث آپریشن میں مشکلات درپیش آرہی ہیں ،اِس وقت سلنگ آپریشن کے ذریعے تمام اختیاطی تدابیر کو ملحوظ حاطر رکھتے ہوئے ریسکیو کی کوشش کی جا رہی ہے ،
تاہم پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈو نے ڈولی میں کھانے پینے کی اشیا سمیت ادویات پہنچ دی ہیں ، تمام مصائب کے باوجود پاک آرمی پھنسے ہُوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہےقبل ازیں پاک فوج کا ریسکیور اہلکار چیئر لفٹ تک پہنچ گیا تھا، جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ل ہو رہی ہیں ، ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر کی مدد سے چیئر لفٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ صبح 7 بچے پیش آیا ، چیئر لفٹ میں 2اساتذہ و اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد سوار ہیں، دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں، پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری میں ایس ایس جی کمانڈوز اور دو ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں