تحریک انصاف کے اہم رہنما جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی )انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت عدالت نے راجہ اظہر سے پوچھا کہ آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا گیا؟ اس پر راجہ اظہر نے بتایا کہ نہیں مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس نے راجہ اظہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کے بعد ترمیمی چالان پیش کیا جائے گا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر راجہ اظہر کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close