بٹگرام چیئر لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹ گئیں، ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر سمیت جائے وقوعہ پر موجود

بٹگرام(پی این آئی) تحصیل الائی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹ گئیں، رسی ٹوٹنے سے 8 افراد کئی گھنٹوں سے چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ آپریشن کے لئے انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں ہیلی کاپٹر سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں لیکن تاحال ریسکیو آپریش شروع نہ ہو سکا۔ چیئرلفٹ میں پھنسے شخص گلفراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے۔ چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی 7 بجے ٹوٹی اوراس کے بعد دوسری رسی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close