چیئر لفٹ معاملہ، بچوں کی حالت تشویشناک، ایک بچہ بے ہوش ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) بٹگرام میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، لفٹ میں اسکول کے 8 بچے اور 2 اساتذہ موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرلفٹ میں موجود افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریکی میں مصروف ہے۔ ہیلی کاپٹر کی ریکی کے بعد محتاط انداز میں ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔ چیئرلفٹ میں موجود افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن انتہائی رسکی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چیئرلفٹ میں پھنسے گلفراز نامی شخص نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرلفٹ میں پھنسے ہوئے 5 گھنٹے ہوگئے ہیں۔ چیئرلفٹ میں موجود بچوں کی عمریں 12 سے 13 سال ہیں۔گلفراز نے بتایا کہ چیئرلفٹ میں خوف کی وجہ سے ایک بچہ بے ہوش ہوگیا ہے، کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک لڑکا دل کا مریض ہے جو ہسپتال جارہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close