اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایف آئی اے فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف کمیشن اور کک بیس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغازکردیا جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اسکیموں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
میاں فرخ حبیب کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ایف آئی اے این اے 108 میں نیا آمو نہر وڈکے فنڈز اور ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے فرخ حبیب کے بھائی نبیل حبیب کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں