صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری وقار احمد نے بھی خط لکھ کر نیا پنڈوراباکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت کے سیکریٹری وقار احمد نے صدر علوی کو خط لکھ دیا ہے ۔ وقار احمد نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میری خدمات بے شک واپس کردی گئی ہیں لیکن میں حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ شاید سیکریٹری سیکرٹ سروس ایکٹ بل سے متعلق کسی بے ضابطگی کا ذمہ دار ہے۔

 

 

 

انہوں نے لکھا کہ مذکورہ بل 2 اگست کو موصول ہوا تھا جس کے بعد 3 اگست کو یہ بل صدر کو ارسال کردیا گیا، اس بل کی 10 دن کی مدت 11 اگست کو پورا ہونی تھی، حقائق واضح ہیں کہ بل کے معاملے پر میں نے نہ تاخیر کی اور نہ ہی بے قاعدگی ، حقیقت یہ ہے کہ فائلز اب بھی صدر کے چیمبر میں موجود ہے،انہوں نے لکھا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے، صدر نے بل کی نہ ہی منظوری دی اور نہ ہی واپس بھیجنے کو کہا ، مذکورہ فائل 21 اگست تک سیکریٹری کو نہیں بھجوائی گئی، واضح تھا کہ وزیر اعظم نے ایڈوائس 8 اگست کو ارسال کی تھی ، 17 اگست کو 10 دن کی مدت پوری ہوگئی۔ انہوں نےاپنے خط میں صدر مملکت سے اپیل کی ہے کہ ایف آئی اے یا کسی بھی دوسرے ادارے سے اس معاملے پر انکوائری کروائی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close