اسلام آباد(پی این آئی) سائفر کیس میں عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔ سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاہے کہ سائفر کے مندرجات پبلک میں بتانے کا بوجھ سابق وزیراعظم پر آئے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاکہ سائفر پاکستانی سفیر کا تھا کسی اور ملک کے سفیر کا نہیں تھا،سائفر میں سفیر نے وہاں ہونے والی بات چیت سے متعلق بتایا،ان کا کہناتھا کہ سائفر کولہرایا گیا، مندرجات پبلک میں عام کئے گئے یہ مجرمانہ عمل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں