حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی شہباز شریف کی ویڈیو میں ساتھ موجود لڑکی کون نکلی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی نہ کسی طرح خبروں میں رہتی ہیں اور اب انہوں نے سابق وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف سوشل میڈیا پر شرمناک مہم شروع کردی ، ٹک ٹاکر نے پرانی ویڈیو شیئرکرکے بے بنیاد الزام لگانے کی کوشش کی جس کی حقیقت پہلے ہی سامنے آچکی ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر نے دھمکی دی تھی کہ ’عمران خان کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی،اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی‘۔پھر حریم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کردی اور سوال اٹھایا کہ شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی “گرل فرینڈ” سے دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے‘۔جب ڈیلی پاکستان نے اس بارے جانچنے کی کوشش کی تو ٹک ٹاکر کا دعویٰ بے بنیاد نکلا کیونکہ مذکورہ ویڈیو آج سے تقریباً 6 سال پہلے یعنی 2017ء کے اوائل میں بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے اور بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ شہبازشریف کے ساتھ موجود لڑکی ان کی بھتیجی یعنی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی ہیں۔

 

 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پارٹی سے ہٹ کر بھی شہبازشریف اور چوہدری نثار علی خان کے ذاتی مراسم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور دونوں خاندانوں کے آپس میں اچھے مراسم ہیں۔یادرہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شہبازشریف ایک بار لندن پہنچ چکے ہیں اور اسی مناسبت سے حریم شاہ نےا لزام لگاتے ہوئے ویڈیو شیئرکی جسے کئی انٹرنیٹ صارفین سچ سمجھ رہے ہیں لیکن ٹک ٹاکر کے موقف میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ ویڈیو بھی پرانی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں