اٹک جیل میں عمران خان کو مزید کون کونسی سہولیات فراہم کر دی گئیں؟ تفصیلات آگئیں

اٹک (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات بڑھا دی گئی ہیں۔نجی ٹی و ی کے مطابق عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، ناشتہ بھی ساڑھے 11 بجے دیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

سابق وزیراعظم کو بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی اجازت بھی دے دی گئی اور فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے۔عمران خان کو اسیری کے ابتدائی دنوں میں اٹ جیل میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، ان کو ایک چھوٹی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر تھا تاہم بعد ازاں انہیں اس اذیت ناک ماحول سے قدرے بہتر بیرک فراہم کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close