تحریک انصاف میں رہوں گا یا نہیں؟ چوہدری پرویز الٰہی نے فیصلہ سنا دیا

لاہور( پی این آئی ) سابق وزیراعلیٰ اور صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

 

 

 

میں بطور صدر پی ٹی آئی اور میری جماعت فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔ میں دل کہ گہرائیوں سے عدلیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔میڈیا قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی بھی ساری عدلیہ اور افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں۔الیشکن وقت پر نہیں ہو رہا تو عدالت جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چرچل نے جنگ میں پوچھا ملک کی عدالتیں انصاف کر رہی ہیں؟بتایا گیا کہ انصاف کر رہی ہیں، چرچل نے کہا جنگ نہیں ہاریں گے۔خیال رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیک لینے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

 

 

 

عدالت نے پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ میں منگل تک توسیع کر دی۔ وکیل امجد پرویز نے بھی عدالت سے استدعا کی کہ پرویز الہیٰ کا ذاتی معالج سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔ نوازشریف کو بھی ذاتی معالج کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔پرویز الہیٰ کی گھر والوں سے ملاقات کی بھی اجازت دی جائے۔جب کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔میری طبعیت ٹھیک نہیں،مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں بھی مشکل ہے۔ میرا سارا نظام خراب ہو پڑا ہے۔ میرا ذاتی معالج سے چیک کروا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close