اسد عمر اس وقت کہاں ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری معمہ بن گئی، ایف آئی اے کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ایف آئی اے نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ اسلام آباد میں مقیم سیاسی رہنما اسد عمر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ہم نے اسد عمر کو حراست میں نہیں لیا۔

 

 

اتوار کی صبح سوشل میڈیا پر اور اس کے بعد بعض نیوز طینلز کے زریعہ یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ ہفتہ کی شب شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے نے آج صبح اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔دن بھر یہ افواہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی، اس ضمن میں ایف آئی اے حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ ہفتہ کے روز ہی بتا چکے ہیں کہ اسد عمر اور سائفر کیس کے دیگر ملزموں کے متعلق اعظم خان اور دیگر افراد سے کیس کی تفتیش کے بعد طے کیا جائے گا کہ انہیں گرفتار کرنا ہے یا نہیں۔دلچسپی سے خالی نہیں کہ اتوار کی صبح جو لوگ اسد عمر کی گرفتاری کی افواہ پھیلا رہے تھے اب وہی لوگ یہ دعوا پوسٹ کر رہے ہیں کہ اسد عمر کو رہا کر دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جسے ہم نے گرفتار نہیں کیا اسے رہا کیسے کرتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں