اسد عمر کی گرفتاری کا معمہ، ایف آئی اے نے اسد عمر کو حراست میں لینے کی تردید کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے نے اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی اور کہا ہے کہ ہم نے انہیں حراست میں نہیں لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لیے جانے سے انکار کردیا ہے۔

ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کہا ہے کہ اسد عمر کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، اسد عمر اعظم خان سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close