اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مستعفیہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کا اسٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب صدر مملکت فیصلہ کریں کہ وہ عہدے پر رہیں گے یا گھر جائیں گے۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر علوی کھل کر بتائیں، اگر بلوں سے اختلاف تھا تو اعتراضات درج کیوں نہیں کیے؟ان کا کہنا تھا کہ ہاں یا ناں کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ میڈیا پر خبریں آنے کے باوجود وہ 2دن کیوں چپ رہے؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر مملکت اس معاملے پر جب بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں