گرفتاری کے بعد وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا پہلا بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا،میں نے پاکستان نے مفادات پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا ، میں نے کسی غیر متعلقہ شخصیت سے ایسا کوئی ڈاکیومنٹ شیئر نہیں کیا،میرا ضمیر مطمئن ہے۔

 

 

 

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نہ میں کسی سازش کا حصہ تھا نہ بننے کا ارادہ تھا،یہ سیاسی ، بدنیتی پر مبنی من گھڑت کیس ہے ،آفیشل سیکرٹ کی دفعہ 5 اور 9 لاگو نہیں ہوتی، ان کا کہناتھا کہ جب مجھے بلایا گیا گیا میں نے پورے سوالات کے جوابات دیئے،مجھے اس کسٹڈ ی کا جواز دکھائی نہیں دے رہا، میں نے کسی غیر متعلقہ شخصیت سے ایسا کوئی ڈاکیومنٹ شیئر نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close