پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں اختلافات، وکیل شیر افضل مروت برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ’ میں سیاست دان نہیں پروفیشنل وکیل ہوں، میں تفریح یا سسپنس کے لیے مزید دشمن بنانے کی خواہش نہیں رکھتا‘۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ناراضی کے باوجود میں غداروں کی نشاندہی کروں گا، عمر ایوب نے اجلاس کے دوران ریکارڈ شدہ ورژن چلایا، میں سیاست دان نہیں پروفیشنل وکیل ہوں، میں تفریح یا سسپنس کے لیے مزید دشمن بنانے کی خواہش نہیں رکھتا۔شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی میں موجود غداروں کو چیلنج کرنے کے لیے بڑے حوصلے کی ضرورت ہے، مجھے اس کےنتائج بھگتنا ہوں گے، چاہے کچھ بھی ہو، اپنی جنگ اکیلے ہی جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close