نواز شریف نے کس کی ریٹائرمنٹ تک پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) لیگی رہنماء سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آکرانتخابی مہم چلائیں گے۔

 

 

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اورانتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہ ہو وہ سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔دوسری جانب نوازشریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر نواز شریف کے ویڈیو بیان کا ایک کلپ شیئرکیا ہے ۔ ویڈیو میں نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے نکالنا جنرل باجوہ اورثاقب نثار کی ملی بھگت تھی، اس میں جسٹس کھوسہ ،جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس شیخ عظمت سعید بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close