فرح گوگی کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر آگئی، چونکا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر آگئی۔ فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران 52 کروڑ روپے سے زائد رقوم جمع کروائی گئیں۔ 2 جنوری 2019 کو ایک کروڑ روپے جمع کروائے گئے جبکہ اسی سال 2 اپریل کو 60 لاکھ اور 18 اپریل کو دوبارہ 60 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔ 3 جنوری 2020 کو 2 کروڑ اور 5 جنوری کو مزید ایک کروڑ

، اسی سال 8 جنوری کو 98 لاکھ ، 3 فروری کو 3 کروڑ روپے ، 20 اگست 2020 کو اکاؤنٹ میں 2 کروڑ جبکہ 24 اگست 2020 کو 2 کروڑ روپے جمع ہوئے۔4 ستمبر 2020 کو ایک کروڑ 50 لاکھ جبکہ 16 ستمبر کو 2 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔ خیال رہے کہ فرحت شہزادی کیخلاف پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران بیورو کریسی کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close