لندن میں چندہ مہم اسکینڈل تحریک انصاف کے لیے درد سر بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی) لندن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کےلیےچندہ مہم اسکینڈل پارٹی کےلیے درد سر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لندن میں مبینہ قائم گروپ نے ایک ملین پاؤنڈ چندہ جمع کرنے کی مہم کا اعلان کیا ہے تاہم پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے برطانوی ٹیم کو عمران خان کی رہائی کے نام پر پیسے بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان یا تحریک انصاف کے نام پر امداد جمع کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف پارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

ٹوئٹر پر پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے قانونی اخراجات کے نام پر چندہ جمع کرنے والی ایک تنظیم ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) اور اس کی فنڈ ریزنگ کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ زلفی بحاری نے مزید کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی نے ایسی کسی قانونی ٹیم کو ہدایت دی نہ انھیں تعینات کیا۔ عمران خان یا پارٹی کی طرف سے اس کا کسی کو بھی حق نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close