اسلام آباد میں بڑی گرفتاریاں، ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔۔۔۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔۔۔۔ ان کے خلاف تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close