مسلسل خسارے میں جانیوالی قومی ائیرلائن کے ملازمین کو کیا کیا مراعات حاصل ہیں؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ملازمین کو کیا مراعات حاصل ہیں دستاویزات سامنے آگئیں ،پی آئی اے کے تمام ملازمین کو مفت فضائی سفرکی سہولت حاصل ہے ،خسارے میں جانے والے ادارے کے پائلٹس اور دیگر افسران کی لاکھوں میں تنخواہیں ہیں،سب سے زیادہ تنخواہ مستقل پائلٹوں کی20لاکھ روپے سے زائد ماہانہ ہے جبکہ کم ازکم ملازم کی تنخواہ 50ہزارروپے،تمام ملازمین کو مفت فضائی سفر و علاج معالجہ کی سہولت ،تمام ڈائریکٹر ز اور جنرل منیجرز کو ایک گاڑی کمپنی کے خرچ پر استعمال کے لیے دی جاتی ہے،

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کاسالانہ خسارہ 112ارب روپے ہوگیاہے ۔ خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق تنخواہ کے حوالے سے پی آئی اے میں 15گروپ ہیں جن میں سے سب سے کم گروپ ون کی تنخواہ ہے جو کہ 50ہزار 50روپے ماہانہ ہے اس کے بعد گروپ ٹو کی تنخواہ ہے جن کی اوسط تنخواہ 64ہزار 516 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ روپے ماہانہ ہے ۔ایئرکرافٹ انجینئرز کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 11 لاکھ سے زائد اورکم سے کم1 لاکھ 96 ہزار روپے ماہانہ ہے ۔ایئرکرافٹ انجینئرز کی ماہانہ اوسط گراس سیلری4 لاکھ 2ہزار 95 روپے ہے ۔کیبن کریو کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ3 لاکھ68 ہزار اور کم سے کم23 ہزارر وپے ماہانہ ہے ۔کیبن کریو کی ماہانہ اوسط گراس سیلری 1لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہے ۔کیٹیگری3 (ایڈمن )کی اوسط تنخواہ 70ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 98ہزار سے زائد ہے ۔کیٹیگری3 (ٹیکنکل ) کی اوسط تنخواہ 59ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 90ہزار روپے ہے ۔کیٹیگری4(ایڈمن )کی اوسط تنخواہ 77ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ1لاکھ 81ہزار سے زائد ہے ۔کیٹیگری4 (ٹیکنکل ) کی اوسط تنخواہ 71ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ 23ہزار روپے سے زائد ہے ۔کیٹیگری 5 کی اوسط تنخواہ 97ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ 52ہزار روپے سے زائد ہے ۔کیٹیگری 6 کی اوسط تنخواہ 1لاکھ 18ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 2لاکھ 2ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری 7 کی اوسط تنخواہ 1لاکھ 41ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ2لاکھ 9ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری8 کی اوسط تنخواہ1 لاکھ72ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ2لاکھ 78ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری9 کی اوسط تنخواہ2 لاکھ50ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ3لاکھ 98ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری 10 کی اوسط تنخواہ5 لاکھ74ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ8لاکھ 70ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری11 کی اوسط تنخواہ8 لاکھ48ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ8لاکھ 66ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری آفیسرانجینئرز کی اوسط تنخواہ1 لاکھ18ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ2لاکھ 23ہزار روپے سے زائد ہے۔ائیرکرفٹ انجینئرزکیٹیگری کی اوسط تنخواہ4 لاکھ2ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ11لاکھ 18ہزار روپے سے زائد ہے۔کیبن کروکیٹیگری کی اوسط تنخواہ1 لاکھ69ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ3لاکھ 68ہزار روپے سے زائد ہے ۔ کیٹیگری ریگولر پائلٹ،فرسٹ آفیسر کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 20 لاکھ اورکم سے کم ساڑھے7لاکھ سے زائدماہانہ ہے ۔ریگولر پائلٹ فرسٹ آفیسر کی ماہانہ اوسط گراس سیلری 7لاکھ91 ہزار 287 روپے۔کیٹیگری کنٹریکچوئل پائلٹ،فرسٹ آفیسر کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 14 لاکھ اورکم سے کم ساڑھے چار لاکھ ماہانہ ہے ۔کنٹریکچوئل پائلٹ، فرسٹ آفیسر کی ماہانہ اوسط گراس سیلری7لاکھ 54ہزار 380 روپے ہے ۔

اس کے ساتھ پی آئی اے کے تمام ملازمین مستقل اور عارضی کو مفت فضائی سفر کی سہولت دستیاب ہے اس کے ساتھ ملازمین اور ان کے شریک حیات، بچوں اور والدین کے لیے فری میڈیکل کی سہولت دستیاب ہے۔سی ای او پی آئی اے 2گاڑیاں استعمال کرسکتاہے جن میں سے ایک 2000سی سی اوردوسری 1800 سی سی کی گاڑی ہے اور 400 لیٹر فیول دیاجاتاہے ایک گاڑی کی مرمت کے پیسے کمپنی دیتی ہے ایک ڈرائیور بھی کمپنی دیتی ہے جبکہ دوسرے ڈرائیور کے لیے 15ہزار روپے ماہانہ دیئے جاتے ہیں ۔ڈائریکٹرز کےلئے 1800سی سی کی گاڑی اور 432 لیٹر فیول گاڑی کی مرمت کے لیے 11ہزار 520روپے اور ڈارئیور کے لیے 14ہزار 400 روپے دیئے جاتے ہیں ۔جنرل مینیجرز کےلئے 1300 سی سی کی گاڑی اور 360 لیٹر فیول ،گاڑی مرمت کے لیے9ہزار 360روپے اور ڈرائیور کے لیے 5ہزار روپے دیئے جاتے ہیں ۔ پی آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز اور جنرل منیجرز کو گاڑیاں دی جاتی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close