عمران خان کے گھر کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار، کیا چیز برآمد ہوئی؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سے مشکو ک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے ملزم کی چیکنگ کی، تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے 9 ایم ایم پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس اہلکاروں کی جانب سے مشکوک شخص کو پکڑ کر تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

پولیس تھانہ ریس کورس نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close