اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان نے ہالینڈ میں قرآن پاک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، دانستہ اسلامو فوبک عمل دنیا بھر کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہرا ٹھیس پہنچاتا ہے، پرامن بقائے باہمی اور بین مذہبی ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا،
بین الاقوامی قانون نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے، آزادی اظہار ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکے، اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظور کی گئی قرارداد کا مقصد یہی تھا،قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کے تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچائے جا رہے ہیں۔دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے، نفرت انگیز اور اسلام فوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں