عمران خان کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 

 

 

جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے آج شام شاہ محمود قریشی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close