دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ، دھماکے میں متعدد ہلاکتیں، تشویشناک خبر آگئی

شمالی وزیرستان (پی این آئی) دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ۔۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگروں کے حملے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے،ڈی سی ریحان خٹک کے مطابق دہشتگردوں نے ایک گاڑی کو بارودی مواد سے اڑایا۔

 

 

دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب ہوا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 3افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2مزدوروں کی حالت نازک ہے،گاڑی میں 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close