پرویز خٹک نے تحریک انصاف کا صفایا کرنے کا اعلان کر دیا

نوشہرہ (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا صفایا کر دیں گے۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو گمراہ کیا، تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی کے لوگ سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں۔سیاسی کارکنوں کی تربیت کرنا قائد کی ذمہ داری ہوتی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کی تعلیم اور تربیت کرتا ہے،

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تمیز نہیں سکھائی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی میں کوئی تہذیب نہیں دیکھی، گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا۔ کہا گیا پرویز خٹک اکیلا ہوگیا ہے، اب تم اکیلے ہو نوشہرہ میرے ساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close