اسلام آباد(پی این آئی)نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ 9 مئی کا حملہ اچانک نہیں مکمل منصوبہ بندی سے کیا گیا، حملہ آوروں کو سزا دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 9 مئی کے حملہ آوروں سے مزید سختی کرنے کی ضرورت ہے، انہیں سزائیں دلوانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ ریاست کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،
جب ملٹری پر حملہ ہوگا تو مقدمہ بھی ملٹری کورٹ میں چلے گا۔نگراں وزیر داخلہ کا “جرگہ” میں تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بج کر 5 منٹ پر” جیو نیوز” پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں