عمران خان نے مجھے بھی بیوقوف بنایا، پرویز خٹک کا جلسے سے خطاب میں انکشاف

نوشہرہ (پی این آئی) سابق وزیراعلی کے پی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف میری وجہ سے اقتدار میں آئی، میں ہی اس کا صوبے سے مکمل خاتمہ کروں گا۔

 

 

انہوں نے نوشہرہ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق اراکین کا دونوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ نے کہا کہ پرویزخان خٹک غدار نہیں تھا، میں نے صوبہ کے عوام کی خدمت کرکے دکھائی، عوام کیلیے آسانیاں پیدا کیں، خیبرپختونخوا سے رشوت کا خاتمہ کر کے عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدار سے دور رکھا، عمران خان مغرور ہے اورغرورکا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج کیخلاف انقلاب لائوں اور بادشاہ بن جائوں،جنرل باجوہ نے بہت کوشش کی ہماری حکومت چلتی رہے ، انہوں نے الیکشن کے بہت سارے مواقعے دلائے، مجھے پی ٹی آئی الیکشن میں نظر نہیں آ رہی ،4سی5کیسز بہت خطرناک ہیں جس میں پی ٹی آئی پھنس چکی ہے۔

 

 

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا 5سے 6باتیں بار بار کرو تاکہ لوگوں کو جھوٹ بھی سچ لگے۔انہوں نے کہاکہ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتائیں گے کہ چھوڑ کرجانے سے کیا فرق پڑتا ہے، میرے ساتھ35سی40لوگ وہ ہیں جن کے پاس ووٹ بینک ہے،ہر ضلع کے بارے میں دیکھ رہا ہوں کہ کس کو پارٹی میں شامل کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں تو فروری میں بھی الیکشن نہیں دیکھ رہا، الیکشن ہورہے ہوتے تو کمپین چل رہی ہوتی،جلسے ہوتے،میں کوئی جلسے نہیں دیکھ رہا،سب کو پتہ ہے ابھی الیکشن نہیں ہو رہے، ہم تو اپنی پارٹی کا تعارف کرا رہے ہیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ الیکشن کی رکاوٹ میں نئی مردم شماری بھی آ گئی ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں اور چاہتے ہیں انتخابات ہوں ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈلیور کرنے والا کوئی شخص پسند نہیں تھا،وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی بھی پاپولر ہو،ہمارے لیڈر زکمزور ہیں جو کسی کو اوپر نہیں آنے دیتے۔

 

 

سابق وزیراعلیٰ کے پی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا میں ہی سارا ملک چلاوں گا۔پرویز خٹک نے کہاکہ جنرل باجوہ نے بہت کوشش کی کہ ہماری حکومت چلتی رہے ، انہوں نے الیکشن کے بہت سارے مواقعے دلائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مجھے وزیراعظم بننے کی آفر کی، میں زیادہ لوگ لا سکتا تھا ،لوگ تنگ تھے اور وزیراعظم بن سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں