لاہور (پی این آئی) عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا۔
جس کے بعد انہیں فوج کے حوالے کردیا گیا ہے ، گزشتہ دنوں حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا اور انہیں ملٹری تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ حسان نیازی پر ملٹری کورٹ میں کیس چلنا ہے۔خیال رہے کہ 9 مئی کے روز جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں میں حسان نیازی بھی پیش پیش تھے ، فوٹیجز کی مدد سےشناخت کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں