انتخابات وقت پر ہوں گے، طاقتور شخصیت نے یقین دہانی کروا دی

کراچی (پی این آئی) صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،انتخابات وقت پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزارِ قائد پر حاضری کے بعد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں ضرورت پڑتی ہے اپنا کردار ادا کرتا ہوں۔

 

 

انہوں نے الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ الیکشن وقت پر ہوں گے،قوم مطمئن رہے اور تیاری کرے۔ صادق سنجرانی کا عارف علوی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر کی مدت ستمبر میں ختم ہو گی،جب تک نئے صدر نہیں آتے عارف علوی ہی صدر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے،ترقی ٹھیل چل رہی ہے اور مزید ترقی کی ضرورت ہے۔بلوچستان کے سارے مسائل 60 یا 90 روز میں ختم نہیں ہوسکتے۔ بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنا حکومت کا کام ہے،پاکستان دنیا کے بہت سارے ممالک سے بہتر ہے۔ قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شفاف الیکشن کیلئے سینیٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،قوم مایوس نہ ہو،اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

 

 

ہمیں ہر دن محنت کی ضرورت ہے،سب نے مل کر ملک کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔ صادق سنجرانی نے بتایا کہ میں اور نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اکٹھے سینیٹ میں آئے تھے،انوارالحق کاکڑ نے زندگی میں بہت جدوجہد کی،وہ سب کو یکجا کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں،امید ہے وہ اپنی ذمہ داری پر پورا اتریں گے ۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹرز الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے دیں،شفاف الیکشن کیلئے سینیٹ کمیٹی بناؤں گا،سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close