نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اچانک کہاں جانے کا فیصلہ کرلیا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزراء بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 

 

 

نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق کو دورے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی،نگران وزیراعظم جلائے گئے گھروں کا دورہ اور متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے،متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے معاوضے کا اعلان بھی ہو گا۔قبل ازیں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جڑانوالہ میں کرسچن کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی ہمراہ تھیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جلائے جانے والے گھر اور چرچز دیکھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ کرسچن کالونی کی گلیوں کی فورََا صفائی کرائی جائے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس موقع پر کہا کہ آپ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،دکھ میں شریک ہونے آپ کے پاس خود آیا ہوں، انتظامیہ کو ہدایت کروں گا بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کریں، جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کو ہر قسم کا تحفظ کرنے میں مدد کروں گا۔

 

 

 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرین کو یقین دلایا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ داریاں کو سزا دی جائے گی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دانش سکول میں متاثرہ لوگوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا،دانش سکول میں متاثرین کے لیے عارضی کیمپ لگایا گیا ہے۔ عارضی کیمپ میں موجود متاثرہ افراد نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close