عمران خان فوج کیخلاف کیا کام کرنا چاہتے تھے؟ سابق قریبی ساتھی پرویز خٹک کے تہلکہ خیز انکشافات

پشاور (پی این آئی )پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

 

 

 

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹ ایبلز ہیں اور بھی لوگ رابطے میں ہیں لیکن میں نے کئی شمولیتیں روکی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتا جائے گا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فروری میں الیکشن ہر حالت میں ہو جانے چاہئیں اگر معاملہ عدالتوں میں گیا تو انتخابات فروری سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں