دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا، ہزارو ں لوگ نقل مقانی پر مجبور

بہاول نگر(پی این آئی) دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق  قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ دریائے ستلج میں اونچے سے بھی انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند اور بہاؤ 2لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔پاک فوج کو امدادی کاموں کے لیے بلا لیا گیا ہے۔ دریائی بیلٹ کے21 مواضعات کی 53 ہزار سے زائد آبادی کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت کیی گئی ہے۔

لالیکا ، چاویکا ، وزیرکا، کوٹ مخدوم ، بونگہ احسان ، ککو بودلہ ، پیرسکندر ، کالیہ شاہ ، جودھیکا سمیت دیگر علاقوں سے نقل مکانی جاری ہے۔ اب تک 4805 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں۔ سیلاب کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹنے اور بستیاں زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی ہے۔ دریاٸے ستلج میں بیلی کلاں کا ایک رہاٸشی ڈوب گیا ہے۔ محمد نگر بستی ہیبتکے(بیلی کلاں) کا رہاٸشی فیض احمد ہٹھاڑ کے علاقہ سے مال مویشی نکالتے ہوٸے سیلابی ریلے میں ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں