لاہور (پی این آئی) سابق حکومت نے جان بوجھ کر الیکشن میں تاخیر کا بندوبست کیا۔۔۔۔۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی رخصتی سے چند روز قبل ڈیجیٹل خانہ شماری کی منظوری دی گئی۔۔۔۔۔لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کی آڑ میں انتخابات آئینی مدت سے آگے لے جانے کی کوشش کی گئی۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کی من مانی تشریح نہ کرے، 90 روز میں الیکشن کرائے۔ آئین کے آرٹیکل 224 کی پاسداری ہونی چاہیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں