اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل، ذمہ داروں کیخلاف ایکشن شروع ہوگیا

بہاولپور (پی این آئی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فحش ویڈیوز سے متعلق جنسی سکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں بھی ڈالے جا رہے ہیں۔

سابق وائس چانسلر اطہر محبوب، سابق ڈائریکٹر فنانس ابو بکر اور سابق سکیورٹی چیف اعجاز شاہ کے نام ای سی ایل میں شامل کر لئے گئے۔ یونیورسٹی کے تمام تر معاملات کی انکوائری ہو گی۔ ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ یاد رہے کہ مذکورہ سکینڈل گزشتہ ماہ اس وقت سامنے آیا جب ڈی پی او بہاولپور کی زیر قیادت یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی افسر سے منشیات برآمد کی گئیں اور اس کے موبائل فون سے یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی ملیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وائس چانسلر اطہر محبوب ایک مرتبہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کر چکے ہیں تاہم انہیں ایئرپورٹ حکام نے واپس بھجوا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close