اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج وزارت داخلہ میں اپنے اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے ان کی استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت داخلہ میں انہیں محکمے اور ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر کا قلمدان سنبھالنے کے بعد نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،جڑانوالہ واقعہ افسوسناک اور دینی تعلیمات کے منافی ہے، کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریاست کی تعمیر وترقی اور امن وامان کیلئے سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کرنا ہوگی۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ کرپشن کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کروں گا۔ مزید برآں جڑانوالہ واقعے سے متعلق نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ پر نگران وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اسلام کے نام پر کسی دوسرے مذہب کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے، ریاست کی طاقت مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اکثریت ہیں لیکن اکثریتی غلبے کا طرز اختیار نہیں کریں گے۔
نگران حکومت کے حوالے سے سب سے بڑا کام ہمارے ملک کے آئین میں لکھا ہوا ہے یہ اس ملک کو عوام کے منتخب نمائندے چلائیں گے، نگران حکومت کی توجہ ملکی معیشت پر رہے گی اور وفاقی کابینہ کے سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہوگا اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کریں گے،مسئلہ کشمیر ہماری روح ہے اس کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں