پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبرآگئی

اسلام آباد(پی این آئی) رواں سال جون میں حکومت نے ’ای پاسپورٹ‘ کا اجراءشروع کیا تھا اور اسلام آباد سے اس کی شروعات کی گئی تھیں تاہم اب پورے ملک میں شہریوں کے لیے یہ سروس شروع ہو چکی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی طرف سے وزارت داخلہ کے تحت یہ سروس شروع کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی طرف سے5سالہ مدت کے لیے 36صفحات کے حامل ای پاسپورٹکی فیس 9ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ پاسپورٹ ارجنٹ حاصل 15ہزار روپے فیس ادا کرنی ہو گی۔ اسی طرح 72صفحات کے حامل ای پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 16ہزار روپے اور ارجنٹ 27ہزار روپے رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 10سالہ مدت کے لیے 36صفحات کے حامل پاسپورٹ کی نارمل فیس ساڑھے 13ہزار روپے اور ارجنٹ ساڑھے 22ہزار روپے اور10سالہ مدت کے لیے 72صفحات کے حامل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24ہزار 750رپوے اور ارجنٹ ساڑھے 40ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ان فیسوں کا اطلاق 6اگست 2023ءسے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close