گلگت (پی این آئی) سابق وزیر کو نااہل قراردیدیا گیا۔۔ الیکشن ٹربیونل نے وزیر پلاننگ گلگت بلتستان فتح اللہ خان کو نااہل قرار دے دیا۔ گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جمیل احمد کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
وزیر پلاننگ فتح اللہ کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے اسمبلی رکنیت ختم ہو گئی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اب جمیل احمد گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں