پی ڈی ایم حکومت کے جاتے ہی سینئر صحافی کامران خان پھٹ پڑے، شہباز سرکار کو عذاب قرار دیدیا

کراچی(پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان پی ڈی ایم حکومت کے جاتے ہی کھل کر برس پڑے اور “آفت” قرار دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کامران خان نے کہاکہ شہباز شریف، بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن حکومت نہیں تھی پاکستان پر ایک آفت تھی جو گزر گئی،اللہ ہی پاکستان کو اس عذاب سے نکالے گا جو شہباز سرکار چھوڑ گئی ہے۔

سینئر صحافی کا کہناتھا کہ غضب خدا کا 16مہینوں میں انہوں نے پاکستان پر ساڑھے 18کھرب روپے کا قرض بڑھا دیا ،جی ہاں ساڑھے 18کھرب جو عمران خان کے ساڑھے 3سال سے تقریباً دوگنا ہے ، ہ جو 16ماہ میں مہنگائی آئی اس کا احوال 25کروڑ پاکستانیوں سے پوچھو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close