اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اسلام آباد کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔۔۔ اس حوالے سےجسٹس ارباب محمد طاہر نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی رجسٹریشن منسوخی کو کالعدم قراردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔۔۔
عدالت عالیہ نے اسلام آباد سے باہر سوسائٹیوں کو نام کے ساتھ اسلام آباد کا لفظ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔۔۔عدالت کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی سے تاثر ختم ہوگا کہ یہ سوسائٹیاں اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں،عدالت نے حکم دیا ہے کہ مذکورہ سوسائٹیوںکے خرچ پر اشتہار دیے جائیں کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں۔۔۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آگاہی کے لیے اشتہارات ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دفاتر کے باہر مستقل چسپاں کیے جائیں، اسلام آباد کا نام استعمال کر کے تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیاں اسلام آباد میں واقع ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں