لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن حسان خان نیازی کو ملٹری کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔ آج صبح لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس تنویر سلطان نے حسان نیازی کی بازیابی کے لیے ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔۔۔۔پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسان نیازی کو ملٹری کورٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے کیونکہ حسان نیازی جناح ہاؤس حملے کیس میں نامزد ہیں اور مرکزی ملزم ہیں۔۔۔۔
دوسری جانب درخواستگزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے گذشتہ روز کی سماعت کے فوری بعد غیر قانونی طور پر حسان نیازی کو ملٹری کورٹ کے حوالے کیا۔ عدالت اس اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔۔۔۔انہوں نے استدعا کی کہ والد اور بیٹے کی ملاقات کروائی جائے جس پر عدالت نے حسان نیازی کی اپنے والد سے کی ملاقات کے لیے سرکاری وکیل کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ’متعلقہ اتھارٹی سے پوچھ کر بتائیں باپ بیٹے کی ملاقات ہو سکتی ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں