گھریلو ملازمہ رضوانہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا، دل دہلا دینے والے تشدد کی تفصیلات سامنے لے آئی

اسلام آباد (پی این آئی) کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ نے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی تفصیلات پر مبنی اپنا بیان اسلام آباد پولیس کو ریکارڈ کروا دیا ہے۔۔۔رضوانہ نے اپنے بیان بتایا کہ جج کی اہلیہ مجھ پر روزانہ تشدد کرتی تھیں، ڈنڈوں، لوہے کی سلاخوں سے مارا جاتا تھا، غصّے میں آکر جج کی بیگم ٹھڈے بھی مارتی تھی۔۔۔رضوانہ نے بتایا کہ جج کی اہلیہ بال پکڑ کر میرا سر دیوار پر مارتی تھیں، کئی کئی روز مجھے کمرے میں بند کر کے بھوکا رکھا جاتا تھا۔۔۔۔۔

رضوانہ نے بتایا کہ جج کی فیملی باہر جاتی تو ہفتہ ہفتہ مجھے گھر میں بند رکھتے تھے، ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی صرف ٹیلی فون پر بات کرواتے تھے مگر اس وقت بھی جج کی بیگم میرے پاس موجود ہوتی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close