امریکا سے عمران خان کی حمایت میں بڑا بیان آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی شراکت داروں سے کہتے ہیں کہ قیدیوں کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے میں بھی یہی پیغام ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے مزید بات پاکستانی شراکت دار کر سکتے ہیں، پاکستان کی عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ویدانت پٹیل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عبوری حکومت انتخابات کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارکباد کے پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ نے نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں