لاہور (پی این آئی)تحریک انصاف کےسابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ نے پارٹی سے اپنے راستے الگ کر لیے۔
سابق ایم این اے ملک نیاز جکھڑ نےویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتاہوں، یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے۔انکا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کامزید حصہ نہیں رہ سکتا ہے اس لیے پارٹی کو خیر آباد کہتا ہوں، آئندہ انتخابات آزاد امیدوار کے طور پر لڑوں گا۔ خیال رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کو گزشتہ دنوں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں