رانا ثنا اللہ نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے تمام سرکاری مراعات واپس کر دی ہیں، انہوں نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے سرکاری گاڑی اور انہوں نے بطور سابق وزیر داخلہ سکیورٹی لینے سے معذرت کرتے ہوئے سکیورٹی بھی واپس کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے ہابمی مشاورت کے بعد انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعینات کیا تھا جس کے بعد انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ شہباز شریف نے اس سے قبل ہی وزیراعظم ہاس خالی کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close